لاہور قلندرز اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کرسکی، سابق کرکٹرز

    لاہور قلندرز اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کرسکی، سابق کرکٹرز

  



لاہور(افضل افتخار) پاکستان سپر لیگ فائیو میں لاہور قلندرزکی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لئے ٹیم کی تیاری مکمل نظر نہیں آئی حالانکہ سارا سال یہ ٹیم اس لیگ کی تیاریوں میں مصروف رہتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے عمران نذیر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بلاشبہ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر اس کے باوجود یہ ٹیم اب تک وہ کھیل پیش نہیں کرسکی جس کی اس سے توقع کی جارہی تھی بڑے بڑے کھلاڑی بھی اب تک صرف ایک میچ میں ہی کامیابی دلواسکے ہیں محمد یوسف نے کہا کہ اس ٹیم کو آگے نکلنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے ایک میچ جیتا ہے باقی اس کی قسمت بھی اس کاساتھ نہیں دے رہی امید ہے کہ یہ اپنے اگلے میچوں میں یہ سوچ کر میدان میں اترے گی کہ اب اگر ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو کامیابی حاصل کرنا بہت ضروری ہے سکندر بخت اور محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسوقت سب سے آخری پوزیشن پر لاہور قلندرز کی ٹیم ہے اس لئے اس کو آگے بڑھنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے امید ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں یہ ٹیم بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترے گی اور جس طرح ایک میچ جیتا ہے اس طرح سے اب اپنے اگلے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرے گی بہت اچھے کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں بس ذمہ درانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ ٹیم کے پرستار بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کی ٹیم اب ایونٹ میں واپس آئے اب تک جتنے بھی پی ایس ایل کے ایونٹس منعقد ہوئے ان میں لاہور قلندرز کی کارکردگی مایوس کن ہی رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی