شدید بارشوں سے کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہوگئیں

شدید بارشوں سے کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہوگئیں

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں شدید بارشوں نے کھیلوں کے میدان ویران کردئیے کھیلوں کی سر گرمیاں ختم ہوکر رہی گئیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کھیلوں سے منسلک کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہیں مگر بارشوں کی وجہ سے ہمارا سارا شیڈول ہی خراب ہوگیا ہے شیراز،بابر،نیاز،عمران،عامر،نبیل اور زاہد نے کہا کہ انتظامیہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کرتی بار ش تو رک جاتی ہے مگر اس کے کئی روز تک پانی کھڑا رہتا ہے جس سے ہمیں نقصان ہوتا ہے اور ہماری پریکٹس متاثر ہوتی ہے اسی طرح سے دیگر کھیلوں ہاکی،فٹ بال،سکواش اور کبڈی سے وابستہ کھلاڑیوں نے بھی بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہونے پر کہا کہ حکومت کو گراؤنڈز کی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے پہلے ہی گراؤنڈز کی کمی ہے او ر جو ہیں ان پر بھی توجہ نہیں دی جاتی ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نکاسی آب کے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ ہماری سر گرمیاں متاثر نہ ہوں جلد سے جلد پانی نکالنے کا انتظام کیا جائے اور اس کیلئے جدید نظام لایا جائے جیسے کہ دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی