سپر لیگ،میچ کے دوران ٹریفک مسائل کم نہ ہوسکے

  سپر لیگ،میچ کے دوران ٹریفک مسائل کم نہ ہوسکے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جہاں پر شائقین لطف اندوزہوئے وہی پر عوام کو ٹریفک مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے سٹیڈیم اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو میچ شروع ہونے سے کافی دیر قبل ہی بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ دیگر سڑکوں پر پڑا اور ٹریفک کئی گھنٹے تک جام رہی اس سے قبل بھی لاہور میں کھیلے گئے میچز میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اس حوالے سے عوام نے اپنی پریشانی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میچ کے لئے کئی سڑکیں بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے بس سٹیڈیم کی سیکورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے اس سے ٹریفک کے مسائل جنم لیتے ہیں اور ہمیں بہت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاہے اس حوالے سے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے عوام کو میچ کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی