سپر لیگ، آج بریسٹ کینسرسے آگاہی کادن منایا جائیگا

سپر لیگ، آج بریسٹ کینسرسے آگاہی کادن منایا جائیگا

  



لاہو(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 2020 چھاتی کے کینسر کے خلاف جنگ میں پنک ربن کی مدد کے لئے آگاہی دن کا انعقاد کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چ پچھلے 3 سالوں سے پنک ربن کی حمایت کر رہا ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا دن آج 7 مارچ کو منایا جائے گا-پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی میں جبکہ دوسرا میچ لاہور قلند ز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔ میچ کے دوران میچ آفیشلز، ٹیمیں، کھلاڑی اور تبصرہ نگار گلابی ربن پہن کر چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لیں گے اور آگاہی پھیلائیں گے۔ میچ کے دوران کھلاڑی پنک ربن پہن کر میچز میں شریک ہوں گے، اسٹمپس پر بھی گلابی رنگ نمایاں ہوگا، دونوں اسٹیڈیمز میں بھی یہی رنگ چھایا رہے گا۔ علاوہ ازیں پنک ربن کے آگاہی سے متعلق پیغامات ڈیجیٹل اسکرینوں پر بھی آویزاں کیے جائیں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ "کینسر کے خلاف شعور بیدار کرنے میں پی سی بی پیش پیش ہے کیونکہ اس مقصد کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔"پنک ربن کے سی ای او عمر آفتاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا یہ قدم انتہاہی قابل تحسین ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی