لاہور آکر بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں، وسیم اکرم

لاہور آکر بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں، وسیم اکرم

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لاہور میں موجود وسیم اکرم نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صبح بخیر لکھا اور بتایا کہ انہوں نے لاہور کے باغ جناح کا دورہ کیا جہاں ان کی بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔وسیم اکرم نے یہ بھی بتایا کہ نوجوانی میں یہاں وہ دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے آتے تھے۔تصویر میں اپنے عقب میں اشارہ کرتے وسیم اکرم نے اس دیوار کے حوالے سے بتایا کہ اس دیوار کو وہ اور ان کے دوست چڑیا گھر میں جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کی صدارت کے گزشتہ سیزن اور رواں سیزن میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی