پی ایس ایل،خراب موسم کے باوجود شائقین کی کثیر تعداد سٹیڈیم پہنچی

  پی ایس ایل،خراب موسم کے باوجود شائقین کی کثیر تعداد سٹیڈیم پہنچی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائیو کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لئے خراب موسم کے باوجود شائقین کی بڑی تعدا د سٹیڈیم پہنچی میچ شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل ہی شائقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا بارش کے موسم کے باوجود شائقین میں میچ دیکھنے کا جوش و جذبہ قابل دید تھا گزشتہ روز پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا گزشتہ صبح بارش کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شائد میچ نہ کھیلا جاسکے مگر اس کے باوجود شائقین نے میچ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نسیم،عادل،آصف،پرویز،عارف،ریحان،عاصم،سبحان نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود ہم اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں شہزاد،عظمت،رفعت اور راحت،حفیظ،زبیر اور مانی نے کہا کہ ہم ملتان سلطانز ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں اور امید ہے کہ یہ ٹیم کامیابی حاصل کرے گی ہم نے موسم کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ہمیں کرکٹ کا جنون ہے اور یہاں پر شائقین کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ پی ایس ایل کو کتنا سپورٹ کررہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی