خواتین کا معاشرہ میں اہم مقام ہے، اداکارہ راحیلہ آغاز

خواتین کا معاشرہ میں اہم مقام ہے، اداکارہ راحیلہ آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ راحیلہ آغانے کہا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کے کردار میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔راحیلہ آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں۔

کیوں کہ اداکاراؤں کے لئے کافی شاندار سکرپٹ تحریر کئے جارہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ راحیلہ آغاکا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر