بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے،حمیرا چنا

  بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے،حمیرا چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی کیلئے محنت کریں۔
پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنانے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔میں نئے آنے والے فنکاروں کو بھی محنت کی تلقین کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -