پاکستان کے ایف اے ٹی ایف معیار پر اترنے کیلئے 2پوائنٹس رہ گئے، علی جہانگیر

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف معیار پر اترنے کیلئے 2پوائنٹس رہ گئے، علی جہانگیر

  



واشنگٹن(آئی این پی) پاکستان کے خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2پوائنٹس رہ گئے ہیں، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے۔ واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے جارہی ہے۔ سی پیک سے تعمیری ڈھانچے میں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے۔عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔پاکستان نے چین سے آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں، امریکا کے سیکریٹری کامرس کادورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معیارپراترنے کیلئے2پوائنٹس رہ گئے ہیں، ایف اے ٹی ایف سزاوں کے معاملے میں تبدیلی چاہتی ہے، سزادینے کامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسے دخل دے سکتی ہے۔حکومت پاکستان 433 اداروں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔

علی جہانگیر

مزید : علاقائی