2بمباروں نے امریکی سفارتخانے کے باہر خود کواڑ الیا، اہلکار ہلاک

  2بمباروں نے امریکی سفارتخانے کے باہر خود کواڑ الیا، اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) تیونس میں حساس علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب 2 خود کش بمباروں نے دھماکے میں خود کو اڑا لیا۔ تفصیلات کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر آئے تھے اور ان کا نشانہ سفارتخانے کے باہر تعینات پولیس اہلکار تھے،دھماکے کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔نیونس وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق خودکش بمبار عسکریت پسند تھے،امریکی سفارت خانہ کی جانب سے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے اطلاع دی گئی تھی کہ دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل 2019 میں بھی تیونس کے سیکیورٹی اداروں کے دفاتر پر 2 خودکش بمباروں نے جون میں فرانس کے سفارتخانے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا،کچھ عرصہ بعد یہ دوسرا حملہ ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سفارت خانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ارد گرد موجود عمارت اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تیونس دھماکہ

مزید :

علاقائی -