انجکشن سے دوست کی موت،مقدمہ میں ملوث 4ملزم بری

  انجکشن سے دوست کی موت،مقدمہ میں ملوث 4ملزم بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن نے کاہنہ میں دوست کو انجکشن لگا کرمارنے کے مقدمہ میں ملوث 4ملزموں کو بری کردیا،ملزموں میں سکندر،اعجاز،آصف اور ا برار شامل ہیں، چاروں ملزموں کو عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کاحکم جاری کیاہے،ملزموں کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2013ء میں مقدمہ درج کرکے عدلات میں چالان پیش کررکھاتھا۔،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی