ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری 7روز بعد دم تو ڑ گیا

  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری 7روز بعد دم تو ڑ گیا

  



لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)لٹن روڈکے علا قہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا شہری مصطفی رشید 7روز کے بعد ہسپتا ل میں دم تو ڑ گیا۔بتا یا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علا قہ میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ 29 فروری کو رات کو پیش آیا تھا۔لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا شہری مصطفی رشید کے بھانجے ہارون پاشا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان پولیس شہری مصطفی کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔ ایس ایچ لٹن روڈ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : علاقائی