والدین کی مرضی سے شادی نہ کرنیوالی لڑکی گھرسے بازیاب

    والدین کی مرضی سے شادی نہ کرنیوالی لڑکی گھرسے بازیاب

  



لاہور(نامہ نگار)عدالتی بیلف نے مرضی کے بغیر شادی پر مجبور کرنے والی لڑکی ریحانہ کو اس کے گھرسے بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر عدالت نے اسے دارلامان بھجوانے کاحکم جار کردیا،گزشتہ روز سیشن کورٹ کے عدالتی بیلف نے کارروائی کرتے ہوئے ریحانہ نامی لڑکی کو گھر سے بازیاب کروا کر سیشن عدالت میں پیش کیا، عدالت میں لڑکی نے گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے لڑکی کو دارامان بھیجنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار لڑکی ریحانہ کے وکیل نے موقف اختیارکررکھاہے کہ گھر والے لڑکی کی مرضی کے خلاف شادی کروانا چاہتے ہیں،وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی،اسے دارامان بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی