اوورسیز خاتون کی جائیداد ہتھیانے والا ملزم گرفتار

اوورسیز خاتون کی جائیداد ہتھیانے والا ملزم گرفتار

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن ٹیم کی کارروائی، اوورسیز خاتون کی جائیداد ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ملزم رانا محمد صدیق نے پٹواری محمد افضل ا ور دیگر ساتھیوں سے ملکر اوورسیز پاکستانی کی 11 کنال 17مر لہ زمیں ہتھیا لی تھی،ملزم نے مدعیہ شاہین جبین سکنہ اقبال ٹاؤن لاہور حال مقیم برطانیہ کی ملکیتی زمین دھوکہ دہی سے ہتھیا لی تھی، ملزم رانا محمد صدیق نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مدعیہ کے جعلی دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر کے سال 2008میں جعلی رجسٹری پاس کروائی لی، دوران انکوائری ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن لاہور کاشف جلیل نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کروا دیا۔

مزید : علاقائی