یوتھ فیسٹیول سکینڈل کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

یوتھ فیسٹیول سکینڈل کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

  



لاہور(نامہ نگار)پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل کیس میں احتساب عدالت کے روبرو ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دے دی، ممتاز عاطف کی جانب سے 16 لاکھ 7 ہزار 120 روپے کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی ہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان کی جانب سے پلی بارگینگ کی درخواست منظور کی گئی ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہنے عدالت کو بتایا کہ ممتاز عاطف پر پنجاب یوتھ فیسٹیول کے یونیفارم تیار کرنے کے لیے غیر قانون ٹھیکہ دیا گیاتھا۔

، دوران تفتیش ملزم نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا، ملزم نے 2 مساوی اقساط میں ثابت شدہ رقم واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ انتظامیہ سے ملی بھگت کے ساتھ 2012،13 میں خلاف قانون ٹھیکہ دیا گیا۔

مزید : علاقائی