ای پولیس پوسٹ کا دورہ

ای پولیس پوسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے رات گئے نئی تعمیر ہونے والی ''ای پولیس پوسٹ'' کا دورہ کیا۔انہوں نے لاہور سیالکوٹ انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ اور شیرا کوٹ پر قائم ''ای پولیس''پوسٹوں پر ڈیوٹی پر موجودجوانوں کو بریفنگ دی اورالرٹ رہنے کی ہدایت کی جبکہ اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران وجوانو ں کو شاباش دی۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ''ای پولیس پوسٹ ''جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق جدید آلات سے مزین چیک پوسٹ''ہے۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک افراد، موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شب و روز موسم کی سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے ناکہ جات پر ڈیوٹی کرنے والے جوان محکمہ پولیس کی شان ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور شہر کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے اعتبار سے داخلی خارجی ناکہ جات انتہائی اہم ہیں۔

مزید :

علاقائی -