باغبا نپورہ: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 40سالہ شخص جاں بحق

باغبا نپورہ: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 40سالہ شخص جاں بحق

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چالیس سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی 40 سالہ افتخار کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افتخار گولیاں لگنے پر شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

مزید : علاقائی