اہلیہ گورنر پنجاب کا سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اہلیہ گورنر پنجاب کا سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمدکامران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بیگم پروین سرورکو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اور دورہ کروایاگیا۔بیگم پروین سرور نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول اور کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پربیگم پروین سرور کاسیف سٹی خواتین سٹاف و افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ سیف سٹی میں خواتین کی واضح نمائندگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔بیگم پروین سرور نے سیف سٹی ویب ٹی وی کے سپیشل پروگرام میں شرکت بھی کی۔معزز مہمان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے پر سیف سٹی کے افسران و عملے کو سراہا اور کہا کہ منصوبہ صوبے میں امن و امان کے قیام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ دورے کے اختتام پربیگم پروین سرور کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی گئی۔

مزید : علاقائی