ڈیفنس، ستوکتلہ، مغلپورہ سمیت کئی علاقوں میں وارداتیں
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری لاکھوں روپے،متعدد وارداتوں کے دوران شہری زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں ڈاکو جاوید کے گھر گھس کر 8 لاکھ30کی نقدی و دیگر اشیا لے گئے، ڈیفنس سی میں ڈاکو شہری صائم کے گھر میں گھس کر 5لاکھ 55ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کرفرار گئے،مغلپورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو پرویز سے 2لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیورات، شادمان سے عمران اور فیملی سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی و زیورات، نواب ٹاون میں ثاقب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 85ہزار،لوئر مال میں شہریار سے55ہزار نقدی موبائل فون اور ہنجروال سے گن پوائنٹ پر یاسین سے30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، مصطفی ٹاؤن، ریس کورس سے گاڑیاں، ہربنس پورہ،اکبری گیٹ اور سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں