فروری میں 3ہزار967ملزموں کوگرفتار کیا گیا،رپورٹ

    فروری میں 3ہزار967ملزموں کوگرفتار کیا گیا،رپورٹ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ فروری کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث3967ملزمان کوگرفتار کیا، سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 92 گینگز کے219 ملزمان سے01کروڑ67 لاکھ47 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران510 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے35 رائفلز،03 کلاشنکوف،14بندوقیں،418 ریوالورز،01 خنجراور4826 گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران710 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے274 کلو898 گرام چرس،03 کلو گرام سے زائد ہیروئن،350گرام آئس، 25کلوگرام سے زائد ا فیون اور6619 لِٹر شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران379ملزمان سے09لاکھ12ہزار سے رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران118ملزمان کے خلاف 57 مقدمات درج کئے گئے۔سنگین جرائم میں مطلوب369اشتہاری مجرمان جبکہ327عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1335ملزمان بھی گرفتارکئے گئے۔

مزید : علاقائی