شکارپور، 2گروپوں میں تصادم، 2جاں بحق

شکارپور، 2گروپوں میں تصادم، 2جاں بحق

  



شکارپور (این این آئی)سندھ کے شہر شکار پور میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم نے 2 افراد کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق شکار پور کے گاوں کرن شریف میں بھیو قبیلے کے 2 گروپوں کے درمیان پرانے تنازع کے باعث فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے افرد کی شناخت کامران بھیو اور لال بخش بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فائرنگ بھیو قبیلے کے 2 گروپوں میں درینہ دشمنی پر ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر