خواتین کو خود مختار بنانا وقت کی اہم ضرورت، شہلا رضا

خواتین کو خود مختار بنانا وقت کی اہم ضرورت، شہلا رضا

  



کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کر کے ان کو معاشرے میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ملکی ترقی میں انکے کردار کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہیں۔یہ بات انہوں نے نارویجین کی کنٹری ڈائریکٹر این ماسٹر سن کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کہی. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز جان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اشفاق سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔محکمہ ترقی نسواں کے تحت متعدد پروگرام جاری ہیں جن کے ثمرات خواتین تک پہنچ رہے ہیں. ہنر مند خواتین کی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے کے لئے محکمہ ترقی نسواں نے متعدد میلوں کا انعقاد کروایا تاکہ خواتین کو اپنی مصنوعات کی جائز قیمت ملنے کے ساتھ ساتھ کاروباری رابطے قائم کرنے کے بھی بہتر مواقع میسر آئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں محکمے کے تحت کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خواتین کی بروقت دادرسی کے لیے 1094 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے. محکمے کے تحت قانونی و مالی معاونت کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

شہلا رضا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر