کراچی، منہدم عمارت کے ملبہ سے مزید 4لاشیں بر آمد، مرنیوالوں کی تعداد18ہو گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبہ سے مزید4لاشیں برآمد ہونے پر مرنیوالوں کی تعداد18ہوگئی تاہم مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج کی انجینئرنگ کور بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے اور سکینرز کے ذریعے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لاشیں برآمد