گورنر سندھ کا امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

گورنر سندھ کا امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امان اللہ نے اپنی پرفارمنس سے عوام میں خوشیاں بانٹیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ انہوں نے کہا کہ امان اللہ مزاحیہ اداکاری کے شہنشاہ تھے جس میں کوئی اور ان کا مد مقابل نہیں تھا۔ خصوصاً تھیٹر میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مزید کہا کہ مزاحیہ اداکاری میں انہوں نے ایک نئی طرز کا آغاز کیا جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ان کے انتقال سے مزاحیہ اداکاری کا ایک زریں دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔گورنر سندھ نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔

مزید : صفحہ اول