آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحٰ کا اجلاس

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحٰ کا اجلاس

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحٰ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کاؤنٹر ٹیررازم،اسپیشل برانچ،انویسٹی گیشن اور سندھ ریزرو پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت۔اجلاس میں متعلقہ شعبہ جات کے پولیسنگ کے حوالے سے مرکزی کردار،جملہ امور و دستیاب/درکار وسائل پرعلیحدہٰ علیحدہٰ تفصیلات سے آئی جی سندھ کو آگاہی دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرکامران فضل نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی رپورٹ و دیگر ضروری تفصیلات کا احاطہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اسپیشل برانچ کے مختلف یونٹس کی پولیسنگ کے حوالے سے ترجیحات کا احاطہ کیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی سی آئی اے کے علاوہ ڈی آئی جی آرآرایف/سی پیک نے بھی اپنے اپنے یونٹس سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ افسران شب وروز محنت کریں اور پولیسنگ کو مزید بہتر اور عوام دوست بنائیں۔سندھ پولیس ایک منظم اور یونیفارم فورس ہے سب کو ساتھ ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔سندھ پولیس کو درکار وسائل و ضروریات قواعد و ضوابط کے تحت فراہم کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول