عمارت گرنے سے اموات کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، خرم شیر زمان

عمارت گرنے سے اموات کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، خرم شیر زمان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ پہلا نہیں جس میں لوگوں کی اموات کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔سندھ اسمبلی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلڈرز رشوت لے کر غیر معیاری سامان سے بلڈنگ بناتے ہیں۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ لوگوں سے جا کر ان کی حالت کے متعلق نہیں پوچھا۔انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی میں بیٹھی ہوئی ہے، اس حادثے کا سوال پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئیے۔خرم شیر زمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایس بی سی اے کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلبہار کی رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید : صفحہ اول