پاکستان اصلاحات کے ذریعہ کافی حد تک بہتری لایا ہے،علی جہانگیر صدیقی

پاکستان اصلاحات کے ذریعہ کافی حد تک بہتری لایا ہے،علی جہانگیر صدیقی

  



واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن (CEIP) جو دنیا کے ممتاز بین الاقوامی امن اور اسٹریٹجک بصیرت رکھنے والے تھنک ٹینکس میں سے ایک ہے نے سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی کو پاکستان کی سرمایہ کاری کے ماحول اور موجودہ پاکستان امریکا کاروباری تعلقات پر گفتگو کے لیے مدعو کیا۔اپنے ابتدائی کلمات میں سفیر علی جہانگیر صدیقی نے مراعات،اصلاحات اور تجارتی معاہدوں کے ذریعہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کاری راغب کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ عالمی بینک کی تازہ ترین کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی میں 28درجے عبور کیے ہیں۔اس رپورٹ میں مماک کی تقابلی کارکردگی کا اندازہ لگایا گیا ہے پاکستان اصلاحات کے ذریعہ کافی حد تک بہتری لایا ہے۔انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری کی کامیاب مثالیں بیان کیں جن میں غیر ملکی ملکیت اور انتظام شامل ہے۔انہوں نے سیاحت زراعت اور مینوفیکچرنگ جیسے مزید شعبوں کی نشاندہی کی جو کامیاب سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پیش کرتے ہیں

مزید : صفحہ اول