منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت28 مارچ تک ملتوی

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت28 ...
منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت28 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے سماعت28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کیخلاف انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سماعت کی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا ہے۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،رانا ثنااللہ کے وکیل نے 265 سی کے تحت اور درخواست دائر کردی،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس کیس میں 50 سے زائد لوگوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ،ہمیں بیانات کی کاپیاں فراہم کی جائیں،پراسیکیوشن نے کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں یہ صرف تاخیرحربوں کے سوا اور کچھ نہیں ۔لیگی رہنما رانا ثنا اللہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کردی۔