کراچی اور اسلام آبادکے علاوہ پنجاب میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟اعدادوشمار جاری

کراچی اور اسلام آبادکے علاوہ پنجاب میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد کتنی ...
کراچی اور اسلام آبادکے علاوہ پنجاب میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟اعدادوشمار جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی اور اسلام آبادکے علاوہ پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے کے مختلف استپالوں میں کرونا وائرس کے کل5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض نشتر اسپتال ملتان، ایک علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ، ایک ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو سرگودھا میں زیرنگرانی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھرکے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے59 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 مریضوں کو فوری کلیئر قرار دے دیا گیا جب کہ 44 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعدکلیئر قراردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے جب کہ صوبے بھر میں گزشتہ 15 روز کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 3 ہزار663 افراد کی اسکرینگ کی گئی تاہم صوبے میں اب تک کرونا کا کوئی کنفرم مریض سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے چین سے پھیلنے والا وائرس ستر ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کچھ کیسز سامنے آئے ہیں تاہم خدا کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : قومی /تعلیم و صحت