فوادچودھری کی مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی

فوادچودھری کی مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی
فوادچودھری کی مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی کردی۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے، مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد