شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ

شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ
شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ مارچ میں نوازشریف کا علاج ہو جائے گا، شہبازشریف واپس آئیں گے،شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے، شہبازشریف واپس آکر اپنا کردار ادا کریں گے،ان کا کہناتھا کہ حکومت کو صرف نوازشریف کی فکر ہے کہیں وہ صحت یاب نہ ہو جائیں

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا گیا،ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا،لوگوںکو بلا کر کہا جاتا رہامیرے خلاف بیان دیں اور پراپرٹی کا بتائیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،پوری قوم اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،لیگی رہنما کا مزیدکہناتھا کہ عورت مارچ ہونا چاہئے،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں ،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں ،مارچ ہونا چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور