’شوہر نے سٹیج اداکارہ کو تھیٹر میں گولی مارکرقتل کردیااور پھر۔۔۔‘انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’شوہر نے سٹیج اداکارہ کو تھیٹر میں گولی مارکرقتل کردیااور پھر۔۔۔‘انتہائی ...
’شوہر نے سٹیج اداکارہ کو تھیٹر میں گولی مارکرقتل کردیااور پھر۔۔۔‘انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  



ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں شوہر نے معروف سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر زندگی تمام کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق واقعہ ساہیوال کے فرینڈر تھیٹر میں پیش آیا جہاں میاں اور بیوی کے درمیان شو کے اختتام پر کسی بات پر جھگڑا ہواجوشدت اختیارکرگیا۔اس دوران شوہر نے روپ چوہدری کو قتل کیااور پھر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کسی اسٹیج اداکارہ کا قتل اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پاکستان متعدد فنکارائیں اپنے اہلخانہ کے ہاتھوں قتل ہوئی ہیں۔چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ءعمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ثنا اور عمر میں موسیقی کے ایک پروگرام میں کمائے گئے پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا۔

مزید : اہم خبریں /تفریح