اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی داروں کی فیسوں کے تعین کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی داروں کی فیسوں کے تعین ...
اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی داروں کی فیسوں کے تعین کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی داروں کی فیسوں کے تعین کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے میں کہاگیاہے کہ فیسوں کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق اسلام آباد پر نہیں ہوتا ،نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری باڈی پیرا کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے ۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پیرارولز سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلوں کافیصلہ میرٹ پر ہوگا،پیرافیسوں کے تعین سے متعلق اپنے اختیار کے مطابق نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے ،فیصل میں مزید کہاگیا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں وفاق کی نااہلی سے نجی تعلیمی اداروں میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد