سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری،5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری،5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں ...
سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری،5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردی گئی، آئندہ ہفتے پانچ بنچزمقدمات کی سماعت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اختیارات منتقلی کیس کی سماعت پیرکوہوگی،ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نئی گنج ڈیم کی تعمیر اورگن اینڈکنٹری کلب کیس کی سماعت بدھ کرے گی جبکہ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد جعلی ڈگری کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی،پٹواریوں،تحصیلداروں اورقانون گو سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ کوہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد