ڈیرن سیمی کی نئی تصاویر وائرل ، ایسا لباس زیب تن کرلیا کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

ڈیرن سیمی کی نئی تصاویر وائرل ، ایسا لباس زیب تن کرلیا کہ آپ بھی مسکرائے بنا ...
ڈیرن سیمی کی نئی تصاویر وائرل ، ایسا لباس زیب تن کرلیا کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیص شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔’زندگی بہتر ہے‘ کا کیپشن دیتے ہوئے ڈیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

View this post on Instagram

Life’s Good

A post shared by daren (@darensammy88) on

ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، ساتھی کھلاڑی شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ تصویروں پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا۔ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update /علاقائی