لاڑکانہ ،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد بے ہوش

لاڑکانہ ،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد بے ہوش
لاڑکانہ ،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد بے ہوش

  



لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے،تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رحیم بگھیو میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے،بے ہوش ہونے والوں میں خواتین،6 بچے اور مردشامل ہیں ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ