ڈیرن سیمی نے مردان کے 10سالہ بچے شاہ خان کی ملاقات کی خواہش پوری کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرن سیمی نے مردان کے 10سالہ بچے شاہ خان کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 10سالہ آرٹسٹ شاہ خان نے ڈیرن سیمی کی تصویر بناکر ٹویٹ کی تھی اورڈیرن سیمی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے شاہ خان کو مردان سے اسلام آباد بلایا اور ملاقات کی،ڈیرن سیمی نے شاہ خان کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی تحفے میں دی۔