’خواتین کو سونگھ کر ہی مردوں کو پتہ چل جاتا ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر مرد بھی حیران رہ جائیں

’خواتین کو سونگھ کر ہی مردوں کو پتہ چل جاتا ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا ...
’خواتین کو سونگھ کر ہی مردوں کو پتہ چل جاتا ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر مرد بھی حیران رہ جائیں

  



 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردوں کی خواتین کے متعلق پسندیدگی کے حوالے سے ایک انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جب کسی عورت کے جنسی جذبات ابھر رہے ہوں تو وہ مردوں کی نظر میں پہلے سے زیادہ پرکشش ہوجاتی ہے اورمردوں کو سونگھنے سے ہی ایسی عورت کا پتہ چل جاتا ہے جس کی جنسی خواہش بیدار ہو۔

اس کی وجہ سائنسدانوں نے یہ بیان کی ہے کہ جب کسی عورت کی جنسی خواہش بیدار ہوتی ہے تو اس کے جسم میں ایسے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جن کی بو عورت کے پسینے کے ساتھ باہر نکلتی ہے اور مرد اس بو کو سونگھ سکتے ہیں۔ جس عورت سے یہ بو آ رہی ہو وہ مردوں کے لیے عام حالت کی نسبت زیادہ پرکشش ہو جاتی ہے۔ اس بو کو سونگھ کر مردوں کی جنسی خواہش بھی بیدار ہو جاتی ہے اور وہ اس عورت کی طرف پہلے کی نسبت زیادہ متوجہ ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق میں یونیورسٹی آف کینٹ سائنسدانوں نے مردوں کو پہلے ایسی خواتین کی بغل کا پسینہ سونگھایا جن کی جنسی خواہش بیدار نہیں تھی اور پھر انہی خواتین کی بغل کا پسینہ دوبارہ اس وقت سونگھایا گیا جب ان کی جنسی خواہش بیدار تھی۔ مردوں نے اسی خاتون کو دوسری بار زیادہ پرکشش قرار دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر آرنوڈ وائس مین کا کہنا تھا کہ ”ہم نے دوسرے تجربے میں خواتین کو وہ کیمیکل سونگھائے گئے جو جنسی خواہش بیدار ہونے پر خواتین کے جسم میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے ان مردوں کی جنسی خواہش بھی بیدار ہو گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس