ایفی ڈرین کیس، انسدادمنشیات عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا

ایفی ڈرین کیس، انسدادمنشیات عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا
ایفی ڈرین کیس، انسدادمنشیات عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں فارما سیوٹیکل کمپنی کے مالک خواجہ اسد کو باعزت بری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی ،فارما سیوٹیکل کمپنی کے مالک خواجہ اسد پر 500 کلو ایفی ڈرین سمگلنگ کاالزام تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے اکتوبر2012 میں مقدمہ درج کیاتھا،عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں فارما سیوٹیکل کمپنی کے مالک خواجہ اسد کو باعزت بری کردیا۔

عدالت نے کہاکہ سرکاری گواہان منحرف ہو گئے، ملزم کیخلاف الزام ثابت نہیں ہو ا،انسداد منشیات عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سنایا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی