ڈاکٹر کی 14سالہ مریضہ سے بدسلوکی مگرعین وقت پرماں بھی پہنچ گئی اورایساکام کرڈالا کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا

ڈاکٹر کی 14سالہ مریضہ سے بدسلوکی مگرعین وقت پرماں بھی پہنچ گئی اورایساکام ...
ڈاکٹر کی 14سالہ مریضہ سے بدسلوکی مگرعین وقت پرماں بھی پہنچ گئی اورایساکام کرڈالا کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر کی 14سالہ مریضہ سے بدسلوکی مگرعین وقت پرماں بھی پہنچ گئی اورایساکام کرڈالا کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا.چودہ سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر چالیس سالہ ڈاکٹر کوگرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے کراڑ میں پیش آیا جہاں ایک بچی کو معدے کے درد کی وجہ سے لے جایا گیا تھا ۔

دوران چیک اپ لڑکی کی ماں فون سننے کیلئے ایک سائیڈ پر گئی تو علاج کرتے ڈاکٹر کی نیت بدل گئی اور اس نے مریضہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔تاہم عین اسی دوران لڑکی کی والدہ بھی واپس آگئی اور بچی نے اپنی ماں کو ساری بات بتادی۔ لڑکی کی والدہ یہ سن کر شدید برہم ہوئی اور اس نے پولیس میں مقدمہ دائر کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جیل پہنچادیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ (یہ مذموم حرکت کرکے) ڈاکٹر بی جے پی میں شمولیت کااہل ہوگیاہے۔

مزید : بین الاقوامی