" امان اللہ صاحب کی نماز جنازہ میں کئی لوگ دعا کی بجائے۔۔۔" اداکار و میزبان واسع چودھری کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

" امان اللہ صاحب کی نماز جنازہ میں کئی لوگ دعا کی بجائے۔۔۔" اداکار و میزبان ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار واسع چوہدری نے کامیڈین امان اللہ کے جنازے کے دوران شرکاءکی جانب سے ویڈیو بنانے پر اظہار برہمی کیاہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر دھچکا لگا کہ جنازے میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد ان کی مغفرت کی دعا کرنے کے بجائے میت کی تصویریں بنانے میں مصروف تھی۔ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے موبائل فون کے کیمروں کا استعمال کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔

واضح رہے کہ کامیڈی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو گزشتہ روز لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں گورنر پنجاب اور وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : تفریح