"بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی" کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے حیران کن بات بتادی

"بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی" کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ ...

  



لاہور (ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بار بار کےسفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ضرور ہوئی ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ سفر کی وجہ سے میچ ہار رہے ہیں۔عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذہنی، جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے مینجمنٹ محنت کر رہی ہے۔سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ بالرز ہی میچ جتواتے ہیں تاہم ہمیں بالرز سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوسکی ہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آنے والے میچز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update