بھارت کی جانب سے روکے جانے والے جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کی جانب سے روکے جانے والے جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس ...
بھارت کی جانب سے روکے جانے والے جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے ،تجارتی سامان فوجی استعمال کیلئے نہیں ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے کی اطلاعات کاجائزہ لیاگیا ہے،ان کا کہناتھا کہ سامان برآمد کرنے والے تاجر سے رابطے میں ہیں ،جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے ،یہ فرنس شیل پاکستان میں کئی کمپنیاں استعمال کررہی ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ تجارتی سامان فوجی استعمال کیلئے نہیں ہے ،تجارتی سامان عالمی ایکسپورٹ کنٹرول کی لسٹ پر نہیں ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد