'اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ ۔۔۔۔۔' وزیراعظم اپنے ہی وزیروں سے نالاں،حیران کن بیان جاری

'اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ ۔۔۔۔۔' وزیراعظم اپنے ...
'اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ ۔۔۔۔۔' وزیراعظم اپنے ہی وزیروں سے نالاں،حیران کن بیان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)زیراعظم عمران خان اپنے ہی وزیروں سے نالاں ، کہتے ہیں کہ اپوزیشن والے کچھ نہ کریں تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے، انہوں نے کہا ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی اور دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی ہے اور اس دوران دلچسپ بیانات سامنے آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پر تنقید سے پہلے تصدیق کرلیں خبر جھوٹی ہے یا سچی کیونکہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں جس سے ہمارے اپنے کارکن بھی میڈیا پراپیگنڈے میں آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا صبح موبائل فون دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ آج کس مسئلے کے ساتھ نمٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کچھ نہ بھی کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے۔ انہوںنے کہا ایسے بھی وزیر ہیں جو دفترسے زیادہ کوہسار مارکیٹ ہیں بیٹھتے ہیں جہاں ریسٹورنٹ اور چائے خانے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ عام کی جائے گی اور اس میں جو بھی ملوث ہوا چاہے وہ کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہواسے سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہاہر وقت کرائسسز سے نمٹنے کیلئے تیار رہتاہوں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آٹے اور چینی کے بحران کی رپورٹ تیارہوچکی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -