کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیر اعظم عمران خان
کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
گورنر ہاﺅس سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، یہ ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کا نظام مختلف ہوتا ہے، صوبے کے ترقیاتی فنڈ سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ کردیے گئے، لاہور کو ترقی ملی لیکن باقی صوبہ متاثر ہوا ، میٹرو پولیٹن اپنا پیسہ خود اکٹھا کریں ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں یہی سسٹم لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہ ہو، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پولیس کو آزاد کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے آنا چاہتے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

مزید :

قومی -