مرحوم کامیڈی کنگ امان اللہ کی قبر کے معاملے پرپیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

مرحوم کامیڈی کنگ امان اللہ کی قبر کے معاملے پرپیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب ...
مرحوم کامیڈی کنگ امان اللہ کی قبر کے معاملے پرپیدا ہونے والے تنازعے پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مرحوم کامیڈی کنگ امان اللہ کی قبر کے حوالے سے گزشتہ روز پیدا ہونے والے تنازعے پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںنے کہا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹوں بکھیرتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ملازمین نے قبر کھودنے کے معاملے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تھی جس پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وہاںپہنچ کر قبر تیار کروائی تھی اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کی سوسائٹی کے ملازمین سے تکرار بھی ہوئی تھی ۔

مزید :

کھیل -