بارش کے باعث میچ ہارنے پر شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ بھی ہنسی نہ روک سکے

بارش کے باعث میچ ہارنے پر شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ بھی ہنسی ...
بارش کے باعث میچ ہارنے پر شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ بھی ہنسی نہ روک سکے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کیخلاف ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی مگر موسم پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر اچھے طریقے سے عمل کیا جائے اور ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی، لیکن موسم پر کسی کا اختیار نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش تو یہی ہے کہ ٹیم کو جس طرح کی اننگز کی ضرورت ہو ویسے کھیلوں اور جو محنت کر رہا ہوں اس کا صلہ بھی مل رہا ہے، آج کے میچ میں بھی چند غلطیاں ہوئیں، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں ان غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update