کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی قبر کاتنازعہ،فیاض الحسن چوہان نے افسوسناک واقعہ کی تفصیل بتا کر بڑا اعلان کر دیا

کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی قبر کاتنازعہ،فیاض الحسن چوہان نے افسوسناک واقعہ ...
کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی قبر کاتنازعہ،فیاض الحسن چوہان نے افسوسناک واقعہ کی تفصیل بتا کر بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)صوبائی وزیر اطلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دنیا ئےکامیڈی کے سب سے بڑے ’کنگ‘ اور پاکستان کے معروف لیجنڈری اداکار امان اللہ خان کی وفات کے موقع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدے داران کی جانب سے قبر کی کھدائی کے موقع پر  غیر انسانی اور غیر سنجیدہ رویہ اپنانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بیان کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹپر اپنے مختصر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  گذشتہ روزپاکستان کے ہیرو ، اور کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی وفات کے موقع پر  اُن  کی  قبر کی کھدائی  کے ایشوپر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدے داران نے جو غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی رویہ اختیار کیا ،اُسکےاوپر صحافیوں  اور امان اللہ خان کے لواحقین  کا مجھے فون آیا جس پرمیں فورا موقع پر پہنچا اور میں نے وہاں جاکر سوسائٹی کے عہدے داران سے ایک  بات کہی کہ جس سوسائٹی کو لاہور ہائی کورٹ اِل لیگل قرار دے چکی ہے،جوہاؤسنگ سکیم پاکستان کے خزانے کو اربوں کھربوں روپے کا  چونا  لگا چکی ہے اورال لیگل بنیاد پر تعمیر ہے اُسکے عہدے داران کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک انسان ،ایک ہیرو اور ایک لیجنڈکی قبرکے حوالے سے یہ اعتراض لگائے کہ یہ قبر ایک فٹ ،دو فٹ بے ترتیب ہے اور  ہم بے ترتیبی قبر نہیں بننے دیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے وہاں پر کھڑے ہو کر ایک انسانی ،اخلاقی اور شرعی فریضہ سرانجام دیا اور یہ میری عادت اور خاصہ بھی ہے کہ قوم اور عوام  پر اگر کوئی برا وقت  آئے تو میں ہمیشہ کھڑا ہوتا ہوں تو انشاءاللہ میں کھڑا رہوں گا،کچھ ٹی وی چینل کےاندر سوسائٹی کے عہدے داران کی طرف سے ایشو کو غلط طریقہ سے پیش کیا گیا جس کی  پاکستان کے عوام بھی مذمت کرتے  ہیں اور میں بھی مذمت کرتا  ہوں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزنجی ہاؤسنگ  سوسائٹی کےعہدے داران نے گذشتہ روز معروف  کامیڈین امان اللہ خان کی قبر کی کھدائی رکوا دی تھی ،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بروقت پہنچنے پر انتظامیہ نے ترتیب کا بہانہ تراش لیا تھا ، فیاض الحسن چوہان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے سے تکرار ہوتی رہی،کافی تکرار کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے قبر کی اجازت دیدی جس کے بعد فیاض الحسن چوہان نے اپنی نگرانی میں قبر تیار کروائی  تھی ۔