”ہنس لو ہنس لو! کوئی بات نہیں ہنس لو“ بارش کی وجہ سے میچ جیتنے والے وہاب ریاض کو رمیز راجہ نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”ہنس لو ہنس لو! کوئی بات نہیں ہنس لو“ بارش کی وجہ سے میچ جیتنے والے وہاب ریاض ...
”ہنس لو ہنس لو! کوئی بات نہیں ہنس لو“ بارش کی وجہ سے میچ جیتنے والے وہاب ریاض کو رمیز راجہ نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے بیٹنگ کرتے وقت موسم اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کو ذہن میں رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دینے کے بعد رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو گفتگو کیلئے بلایا تو ان کے چہرے پر ہنسی واضح تھی جس پر رمیز راجہ نے بھی کہا کہ ”ہنس لو ہنس لو! کوئی بات نہیں ہنس لو“ جس پر وہاب ریاض نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کیوں نہ ہنسوں، سارے دن میں ہنسنے کا پہلا موقع ملا ہے۔“

انہوں نے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میچ شروع ہو رہا تھا تو ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ موسم اگر میچ پر اثرانداز ہو بھی تو کوئی مسئلہ نہ ہو جبکہ بیٹنگ کیلئے جب کھلاڑی میدان میں جانے لگے تو انہیں بھی بتایا کہ ہم نے ڈی ایل ایس میتھڈ کو ذہن میں رکھنا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو آج ہم خوش قسمت رہے ہیں کیونکہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی اور کیچز بھی ڈراپ کئے جبکہ باﺅلنگ بھی کچھ خاص نہیں رہی البتہ کارلوس نے اپنی باﺅلنگ کے ذریعے کچھ رنز روکے اور پھر بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کے باعث ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update