پشاور زلمی کو ایک اور زردار جھٹکا لگ گیا، ڈیرن سیمی کے بعد اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا

پشاور زلمی کو ایک اور زردار جھٹکا لگ گیا، ڈیرن سیمی کے بعد اہم ترین کھلاڑی ...
پشاور زلمی کو ایک اور زردار جھٹکا لگ گیا، ڈیرن سیمی کے بعد اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ فٹنس مسائل کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ پی ایس ایل 2020 کے مکمل ایڈیشن پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کارلوس بریتھ ویٹ کوابتدائی طور پر ہم وطن کیرون پولارڈ کی جگہ 6 مارچ تک پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیزکے دورہ سری لنکا کے بعد پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کرنا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث رواں سال لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈرنے دائیں ٹانگ میں کھچاو¿کی شکایت کے باعث لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔کیرون پولارڈ نے کہاکہ میں رواں سال لیگ میں شرکت نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں تاہم امید ہے کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ ڈیرن سیمی کو بطور کوچ پہلی ٹرافی تھمانے میں کامیاب ہو گا۔ میں بوجھل دل کے ساتھ ایونٹ کے آئندہ میچوں کیلئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہوں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update